تاریخ شائع کریں2022 16 January گھنٹہ 14:56
خبر کا کوڈ : 534662

کراچی شہر میں تعینات ایران کے قونصل جنرل کی قدردانی

اس وقت پاکستان کا اقتصادی ہب سمجھے جانے والے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سو سے زائد ملکوں منجملہ ایران، چین، روس، جرمنی، ملائشیا، قطر، فرانس، عمان، برطانیہ اور امریکہ کے قونصل خانے سرگرم عمل ہیں۔
کراچی شہر میں تعینات ایران کے قونصل جنرل کی قدردانی
پاکستان کی سفارتی اسمبلی برائے اقتصادی و سماجی امور نے تہران و اسلام آباد کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کرنے پر کراچی شہر میں تعینات ایران کے قونصل جنرل کی قدردانی کی ہے۔ 

ارنا نیوز کےمطابق کراچی میں ایک تقریب کے دوران صوبہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے ایران و پاکستان کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے صوبوں کے درمیان تعاون کے دائرے کو وسیع سے وسیع تر بنانے کے لئے ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں ایک اعزازی سند سے نوازا۔

اس وقت پاکستان کا اقتصادی ہب سمجھے جانے والے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سو سے زائد ملکوں منجملہ ایران، چین، روس، جرمنی، ملائشیا، قطر، فرانس، عمان، برطانیہ اور امریکہ کے قونصل خانے سرگرم عمل ہیں۔

ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان جون دوہزار اکیس سے پاکستان کے شہر کراچی میں سرگرم عمل ہیں اور اس دوران انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور آپس میں تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کی توسیع میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfvjdt0w6dmva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ