تاریخ شائع کریں2022 6 January گھنٹہ 18:00
خبر کا کوڈ : 533506

رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا گمنام شہیدوں کے جلوس جنازہ کیلئے پیغام

سلام ہو گمنام شہیدوں پر، اہل زمین کے درمیان گمنام اور اہل آسمان کے درمیان مشہور ایسے ایثار پیشہ افراد جو اپنی شہادت کے وقت سے لے کر طویل مدت گزر جانے کے بعد معنویت و جہاد کی خوشبو سے ملک کو معطر کر رہے ہیں اور اسلام و قرآن کی راہ میں بہائے گئے خون سے آغشتہ فخر و مباہات کے پرچم کو بلند تر کر رہے ہیں۔
رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا گمنام شہیدوں کے جلوس جنازہ کیلئے پیغام
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر 250 گمنام شہیدوں کا جلوس جنازہ نکلے کی مناسبت سے رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کیا۔

یہ پیغام حسب ذیل ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سلام ہو گمنام شہیدوں پر، اہل زمین کے درمیان گمنام اور اہل آسمان کے درمیان مشہور ایسے ایثار پیشہ افراد جو اپنی شہادت کے وقت سے لے کر طویل مدت گزر جانے کے بعد معنویت و جہاد کی خوشبو سے ملک کو معطر کر رہے ہیں اور اسلام و قرآن کی راہ میں بہائے گئے خون سے آغشتہ فخر و مباہات کے پرچم کو بلند تر کر رہے ہیں۔

گھر لوٹنے والے ان مسافروں کے جلوسہائے جنازہ اور صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کا ایک ہی دن پڑنا، ان کی یاد کی ابدیت کی نوید اور اس خیر کثیر کی خوش خبری ہے جو ان کی جانب سے امام زمانہ کے، جن پر میری روح و جان فدا ہو جائے، ملک کو حاصل ہوگا، ان شاء اللہ۔

ان شہیدوں کی پاکیزہ روحوں اور ان کے والدین اور بیویوں کی منتظر آنکھوں اور دلوں پر درود و سلام بھیجتا ہوں اور ان سب کے لیے پروردگار عالم کے روز افزوں فضل و رحمت کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

5جنوری 2022
https://taghribnews.com/vdcbgfbs0rhbfsp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ