QR codeQR code

دین و مذہب کے لیے ایک ایسے مقدس مقام کا ہونا انتہائی ضروری ہے

9 Dec 2021 گھنٹہ 11:28

"پیٹر فیلٹن" نے حضرت امیر المومنین علیہ السلام میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: آج پہلی بار میں نجف اور حرم علوی کی زیارت کر رہا ہوں۔ مجھے اس مقام اور مقدس صحنوں کے اسلامی طرز تعمیر سے بہت خوشگوار حیرت ہوئی ہے۔


جرمن سفارت خانے کے ناظم الامور "پیٹر فلیٹن" ایک وفد کے ہمراہ روضہ حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے اور انہیں حرم علوی علیہ السلام کے تاریخی اور قدیم آثار سے تعارف کرایا گیا۔

"پیٹر فیلٹن" نے حضرت امیر المومنین علیہ السلام میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: آج پہلی بار میں نجف اور حرم علوی کی زیارت کر رہا ہوں۔ مجھے اس مقام اور مقدس صحنوں کے اسلامی طرز تعمیر سے بہت خوشگوار حیرت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: لوگوں کا ایمان اور ان کی اس مقدس عبادت گاہ کے ساتھ خالصانہ عقیدت بہت میرے لئے حیران کن ہے۔ دین و مذہب کے لیے ایک ایسے مقدس مقام کا ہونا انتہائی ضروری ہے جہاں لوگ مراجعہ کر سکیں۔ میرا یقین ہے کہ حکمت یہاں نجف میں ہے اور نجف اشرف حکمت کا گھر ہے اور یہ وہ چیز ہے کہ جس کی ہمیں ضرورت ہے۔

اس جرمن سفارت کار نے امیر المومنین (ع) کی شخصیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: میں عیسائی ہوں اور امام علی علیہ السلام کے عظیم کردار کے بارے میں بات کرنا میرے لیے مناسب نہیں ہے۔ لوگوں کا امام علی (ع) پر ایمان حیران کن ہے اور امام (ع) اس مذہبی رجحان کے باپ ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا: یہ ایک بہت ہی دلچسپ حقیقت ہے کہ بہت سے لوگ نجف اشرف میں اور امام علی علیہ السلام کے جوار میں دفن ہونا پسند کرتے ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ مرنے کے بعد بھی امام علیہ السلام کے جوار میں رہنا چاہتے ہیں اور یہ بات میرے لئے انتہائی حیرت کا باعث ہے۔


خبر کا کوڈ: 529985

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/529985/دین-مذہب-کے-لیے-ایک-ایسے-مقدس-مقام-کا-ہونا-انتہائی-ضروری-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com