تاریخ شائع کریں2021 8 December گھنٹہ 20:06
خبر کا کوڈ : 529951

ایران کے ساتھ سرمایہ کاری مذاکرات مثبت اور کامیاب رہے

شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، "زیاد صباغ" نے آج بروز بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے ایرانی فریق کے ساتھ کامیاب بات چیت کی اور معطل شدہ اور مسمار شدہ سہولیات کی بحالی پر سرمایہ کاری کے منصوبوں  کیلئے مذاکرات سے اتفاق کیا۔
ایران کے ساتھ سرمایہ کاری مذاکرات مثبت اور کامیاب رہے
 شام کے وزیر صنعت نے ایرانی فریق کے ساتھ سرمایہ کاری اور اس ملک میں بند کی گئی سہولیات کی بحالی کے مذاکرات کو مثبت اور کامیاب قرار دے دیا۔

شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، "زیاد صباغ" نے آج بروز بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے ایرانی فریق کے ساتھ کامیاب بات چیت کی اور معطل شدہ اور مسمار شدہ سہولیات کی بحالی پر سرمایہ کاری کے منصوبوں  کیلئے مذاکرات سے اتفاق کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں، چین کے ساتھ  بھی تعاون ہے جس نے اپنے پروگرام شروع کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر برائے صنعت، تجارت اور کان کنی کے امور "رضا فاطمی امین" نے 29 کو شام کا دورہ کرتے ہوئے شامی اعلی حکام بشمول وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ایرانی  وزیر صنعت نے شامی اقتصادی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں وزیر صنعت، وزیر برائے غیر ملکی تجار، وزیر برائے ملکی تجارت، وزیر خزانہ، وزیر تیل اور  وزیر برائے شامی معدنی سرمایہ شامل تھیں۔

فاطمی امین کے دورے شام کے موقع پر دمشق میں ایران کی خصوصی نمائش کا افتتاح بھی کیا گیا اور ایران اور شام کی مشترکہ تجارتی کانفرنس بھی انعقاد کیا گیا۔

نیز اس دورے میں، دونوں ممالک کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان ایک صنعتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔
https://taghribnews.com/vdcamonm649nuo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ