تاریخ شائع کریں2021 7 December گھنٹہ 19:55
خبر کا کوڈ : 529798

روس کا ایس چار سو دفاعی میزائل سسٹم کی تحویل کا عمل شروع ہو گیا ہے

ہرش وردھن نے کہا ہے کہ ایس چار سو دفاعی میزائل سسٹم کی تحویل کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب ہندوستان اور روس کے وزرائے دفاع نے دونوں ملکوں کے درمیان دو ہزار تیس تک دفاعی و تکنیکی تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔
روس کا ایس چار سو دفاعی میزائل سسٹم کی تحویل کا عمل شروع ہو گیا ہے
ہندوستان کے نائـب وزیر خارجہ ہرش وردھن نے کہا ہے کہ روس کا ایس چار سو دفاعی میزائل سسٹم کی تحویل کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ہرش وردھن نے کہا ہے کہ ایس چار سو دفاعی میزائل سسٹم کی تحویل کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب ہندوستان اور روس کے وزرائے دفاع نے دونوں ملکوں کے درمیان دو ہزار تیس تک دفاعی و تکنیکی تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔

دس سالہ ہتھیاروں اور دفاعی آلات کی خریداری کے سمجھوتے پر روس کی جانب سے اس ملک کی دفاعی و تکنیکی تعاون کی تنظیم کے سربراہ دیمتری شوگایف اور ہندوستان کی طرف سے دفاعی ہتھیاروں کی خریداری کے امور کے نائـب سربراہ کانتا راگ نے دستخط کئے۔ 

واضح رہے کہ ہندوستان اور روس کے درمیان براہموس میزائل، پانچویں نسل کے جنگی اور سوخو طیاروں نیز ٹی نائنٹی نوعیت کے ٹینکوں کی پیداوار کے مشترکہ منصوبوں کے سلسلے میں تعاون جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjhheiouqe8az.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ