QR codeQR code

دولتمند ممالک صرف اپنی قوموں کے مفادات پر توجہ دیتے ہیں

7 Dec 2021 گھنٹہ 19:53

انھوں نے کہا کہ دولتمند ملکوں نے ملکوں کے درمیان سفر سے متعلق ہماری تجاویز کو نظرانداز کر کے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف اپنی قوموں کی پرواہ کرتے ہیں اور انھیں دیگر قوموں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔


جنوبی افریقہ کے صدر نے کہا ہے کہ دولتمند ممالک صرف اپنی قوموں کے مفادات پر توجہ دیتے ہیں اور موجودہ سخت حالات میں ان ممالک کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر راما فوسا نے، مغربی ملکوں کے نسلی امتیاز پر مبنی اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ویکسین اپرتھائیڈ کا خاتمہ کردیں۔انھوں نے کہا کہ دولتمند ملکوں نے ملکوں کے درمیان سفر سے متعلق ہماری تجاویز کو نظرانداز کر کے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف اپنی قوموں کی پرواہ کرتے ہیں اور انھیں دیگر قوموں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک کو چاہئے کہ سفری اور ویکسین اپرتھائیڈ ختم کردیں۔رامافوسا نے کہا کہ مغربی ملکوں کے  دعوے محض ایک جھوٹ ہے کہ انھیں غریب اور دیگر ملکوں کے عوام کی بھی کوئی پرواہ ہے۔

واضح رہے کہ کورونا ویکسین کی تقسیم کو ایک سال پورا ہوجانے پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین غریب ملکوں کی دسترس سے باہر ہے۔انھون نے اس ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم کی بارہا مذمت بھی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 529797

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/529797/دولتمند-ممالک-صرف-اپنی-قوموں-کے-مفادات-پر-توجہ-دیتے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com