QR codeQR code

اسرائیل کے جنگی طیاروں کاشام کے ساحلی شہر لاذقیہ کی بندرگاہ پر حملہ

7 Dec 2021 گھنٹہ 19:50

 صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے منگل کی صبح سویرے شمال مغربی شہر لاذقیہ کی بندرگاہ پرواقع کمرشل کنٹینر ٹرمنل کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے بعد شام کے ایئرڈیفنس سسٹم کو دشمن کے حملے کی روک تھام کے لیے پوری طرح فعال کردیا گیا ہے۔

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کے ساحلی شہر لاذقیہ کی بندرگاہ کے قریب بعض اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

 صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے منگل کی صبح سویرے شمال مغربی شہر لاذقیہ کی بندرگاہ پرواقع کمرشل کنٹینر ٹرمنل کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے بعد شام کے ایئرڈیفنس سسٹم کو دشمن کے حملے کی روک تھام کے لیے پوری طرح فعال کردیا گیا ہے۔

شامی حکومت بارہا کہہ چکی ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے علاقائی اور مغربی اتحادی دمشق کے خلاف جنگ میں دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

شامی فوج نے متعدد بار اعلان کیا ہے کہ اس نے ملک کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسرائیلی ساخت کے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیے ہیں۔

اسرائیل کے جنگی طیارے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یا مقبوضہ جولان کے راستے ، مشرقی اور شمالی شام پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

خبر کا کوڈ: 529795

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/529795/اسرائیل-کے-جنگی-طیاروں-کاشام-ساحلی-شہر-لاذقیہ-کی-بندرگاہ-پر-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com