تاریخ شائع کریں2021 5 December گھنٹہ 12:44
خبر کا کوڈ : 529422

جارح سعودی فوجیوں کی ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا پر بمباری

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے کل یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقوں النهضه پر 3 مرتبہ اور مذبح پر ایک مرتبہ وحشیانہ بمباری کی۔جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گزشتہ ہفتوں کے دوران  کئی بار صنعا پروحشیانہ حملے کئے ۔
جارح سعودی فوجیوں کی ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا پر بمباری
یمنی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ جارح سعودی فوجیوں نے ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا پر بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے کل یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقوں النهضه پر 3 مرتبہ اور مذبح پر ایک مرتبہ وحشیانہ بمباری کی۔

جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گزشتہ ہفتوں کے دوران  کئی بار صنعا پروحشیانہ حملے کئے ۔ 

اس رپورٹ کے مطابق صنعا پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی پروازیں بدستور جاری ہیں۔ 

ابھی تک سعودی اتحاد کے ان حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے مں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے ۔ 

سعودی عرب ، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ  حملے کررہا ہے اور ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے ۔ 

یمن میں سعودی عرب کے حملوں اور جنگی جارحیتوں کے سبب اب تک سترہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں یمنی بےگھراور دربدر ہوچکے ہیں ۔ 

 اس غریب عرب ملک پر سعودی عرب کی فوجی جارحیت نے اس ملک کو دواؤں اور غذاؤں کی شدید قلت سے دوچار کردیا ہے ۔

یمن کے عوام کی استقامت و مزاحمت کے باعث جارح سعودی عرب ابھی تک اپنا کوئی  بھی ہدف حاصل نہیں کرسکا ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcdxn0kxyt0xo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ