تاریخ شائع کریں2021 4 December گھنٹہ 20:22
خبر کا کوڈ : 529352

ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکلنے کے باعث ان کا ملک تنہائی کا شکار ہو گیا

امریکی وزیر خارجہ انٹوٹی بلینکن نے روئٹر نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے دور صدارت میں ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکلنا ایک غلطی تھی اور اس کے باعث امریکہ الگ تھلگ ہو گیا ہے۔
ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکلنے کے باعث ان کا ملک تنہائی کا شکار ہو گیا
امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکلنے کے باعث ان کا ملک تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹوٹی بلینکن نے روئٹر نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے دور صدارت میں ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکلنا ایک غلطی تھی اور اس کے باعث امریکہ الگ تھلگ ہو گیا ہے۔

بلینکن نے اپنے اس انٹرویو میں ایران اور ایٹمی سمجھوتے کے سلسلے میں واشنگٹن کے مطالبات دہراتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ تہران ویانا مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جن ساکی نے بھی ویانا میں پابندیوں کے خاتمے کے لئے گروپ چار جمع ایک اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ رک جانے کے بعد دعوی کیا کہ واشنگٹن ہمیشہ سفارتی روش کی امید رکھتا ہے اور امریکی صدر بائیڈن امریکہ کو ایٹمی سمجھوتے میں واپس لانا چاہتے ہیں۔

امریکہ کی بائیڈن حکومت کے حکام نے حالیہ مہینوں میں کئی بار امریکہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کی ناکامی کا کھل کر اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ امریکہ کو ایٹمی سمجھوتے میں واپس لانا چاہتے ہیں تاہم امریکی حکام نے ابھی تک ایسا کوئی اقدام نہیں کیا ہے جو اس سمجھوتے میں واپسی کے لئے لازمی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcft1dt0w6d0ma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ