QR codeQR code

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں وحشیانہ حملہ

30 Nov 2021 گھنٹہ 13:47

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین اٹھارہ دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔


جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں کے بعض شہروں کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جمعرات کو صوبہ تعز کے البح، صوبہ صعدہ کے باقم، صوبہ حجہ کے حرض اور صوبہ مآرب کے صرواح اور الجوبہ علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین اٹھارہ دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے-


خبر کا کوڈ: 528816

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/528816/جارح-سعودی-اتحاد-کے-جنگی-طیاروں-نے-یمن-مختلف-صوبوں-وحشیانہ-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com