تاریخ شائع کریں2021 29 November گھنٹہ 23:11
خبر کا کوڈ : 528763

ویانا اجلاس کو ناکام بنانے کی صیہونی حکومت کی کوشش

صہونی حکومت کے چینل-11 نے پیر کو یہ رپورٹ دی ہے کہ ویانا اجلاس کے اعلان کے ساتھ ہی صیہونی حکومت نے اس اجلاس میں شرکت کرنے والے مغربی ممالک پر یہ دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ہٹنے نہ دیں۔
ویانا  اجلاس کو ناکام بنانے کی صیہونی حکومت کی کوشش
غاصب صیہونی حکومت اس کوشش میں ہے کہ کسی بھی صورت میں ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیاں ہٹنے نہ پائیں۔

عبری زبان کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ویانا میں ہونے والے اجلاس کو ناکام بنانے کے مقصدر سے صیہونی حکومت اس کوشش میں ہے کہ کسی بھی صورت میں ایران کے خلاف عائد پابندیاں ہٹنے نہ پائیں۔

صہونی حکومت کے چینل-11 نے پیر کو یہ رپورٹ دی ہے کہ ویانا اجلاس کے اعلان کے ساتھ ہی صیہونی حکومت نے اس اجلاس میں شرکت کرنے والے مغربی ممالک پر یہ دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ہٹنے نہ دیں۔

اس ذریعے نے بتایا کہ صیہونی حکومت چاہتی ہے کہ امریکا، ایٹمی معاہدے میں واپس نہ آئے۔ اسی مقصد سے اس غاصب حکومت نے الگ سے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھی ہیں۔

در اثنا عرب-48 ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران نے ویانا کے لئے اپنا 40 رکنی وفد جو بھیجا ہے اس میں زیادہ تر اقتصاد داں ہیں۔

ایسے میں یہ احساس ہوتا ہے کہ تہران چاہتا ہے کہ ویانا مذاکرات میں گفتگو کا اصل محور پابندیوں کا خاتمہ ہو۔
https://taghribnews.com/vdcaianme49nu01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ