تاریخ شائع کریں2021 28 November گھنٹہ 12:55
خبر کا کوڈ : 528532

پاکستان کے صدرعارف علوی کی صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات

اس سے قبل صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے ترکمنستان کے دارالحکومت عشق آباد میں وہاں مقیم ایرانی شہریوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران دنیا کے تمام ممالک اور بالخصوص علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہشمند ہے۔
پاکستان کے صدرعارف علوی کی صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے صدور کے مابین عشق آباد میں ملاقات ہوئی۔

پاکستان کے صدرعارف علوی نے دورہ ترکمانستان کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔ ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال اوردوجانبہ تعلقات کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ 

اس سے قبل صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے ترکمنستان کے دارالحکومت عشق آباد میں وہاں مقیم ایرانی شہریوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران دنیا کے تمام ممالک اور بالخصوص علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے ہمسایہ اور علاقائی ممالک میں ایرانی مصنوعات کے سلسلے میں پائی جانے والی رغبت کا ذکر کیا اور کہا کہ اس قسم کی گنجائشوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے ایران اور ترکمنستان کے مابین پائے جانے والے ثقافتی، تاریخی، دینی اور قلبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور برادرانہ تعلقات سے بڑھ کر دلی، اعتقادی، ثقافتی اور تمدنی تعلقات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے ترکمن صدر کے ساتھ اپنی گفتگو کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس گفتگو میں دونوں ممالک کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ اور اس راہ میں موجود رکاوٹوں کو دور کر کے انہیں مطلوبہ حد تک پہنچانے کے لئے مستحکم عزم کا اظہار کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اقتصادی تعاون تنظیم ایکو کے پندرہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکمنستان کے صدر کی دعوت پر ہفتے کی شب دار الحکومت عشق آباد پہنچے جہاں ترکمن صدر قربان قلی بردی محمدوف نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔
https://taghribnews.com/vdcexv8nwjh8wni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ