QR codeQR code

ایران دنیا کے تمام ممالک اور بالخصوص علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہشمند ہے

28 Nov 2021 گھنٹہ 12:14

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اقتصادی تعاون تنظیم ایکو کے پندرہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکمنستان کے صدر کی دعوت پر ہفتے کی شب دار الحکومت عشق آباد پہنچے جہاں ترکمن صدر قربان قلی بردی محمدوف نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔


ایران تمام ممالک بالخصوص علاقائی کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے، یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہی۔

صدارتی دفتر کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق سید ابراہیم رئیسی نے ترکمنستان کے دارالحکومت عشق آباد میں وہاں مقیم ایرانی شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا کے تمام ممالک اور بالخصوص علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے ہمسایہ اور علاقائی ممالک میں ایرانی مصنوعات کے سلسلے میں پائی جانے والی رغبت کا ذکر کیا اور کہا کہ اس قسم کی گنجائشوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے ایران اور ترکمنستان کے مابین پائے جانے والے ثقافتی، تاریخی، دینی اور قلبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور برادرانہ تعلقات سے بڑھ کر دلی، اعتقادی، ثقافتی اور تمدنی تعلقات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے ترکمن صدر کے ساتھ اپنی گفتگو کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس گفتگو میں دونوں ممالک کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ اور اس راہ میں موجود رکاوٹوں کو دور کر کے انہیں مطلوبہ حد تک پہنچانے کے لئے مستحکم عزم کا اظہار کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اقتصادی تعاون تنظیم ایکو کے پندرہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکمنستان کے صدر کی دعوت پر ہفتے کی شب دار الحکومت عشق آباد پہنچے جہاں ترکمن صدر قربان قلی بردی محمدوف نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔


خبر کا کوڈ: 528525

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/528525/ایران-دنیا-کے-تمام-ممالک-اور-بالخصوص-علاقائی-ساتھ-تعلقات-فروغ-کا-خواہشمند-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com