QR codeQR code

ایران کا ایٹمی پروگرام کا تعلق ایٹمی سمجھوتے سے ہے

27 Nov 2021 گھنٹہ 19:38

محمد اسلامی نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والوں نے خاص طور سے ٹرمپ کے دور حکومت میں معاہدے پر عمل نہیں کیا اور یہ کہ معاہدوں کی یکطرفہ پابندی نہیں کی جا سکتی۔


ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ جو لوگ ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکل چکے ہیں انہیں ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کا حق نہیں ہے۔

ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے تہران میں ممتاز ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کی پہلی برسی کے موقع پر صحافیوں سے گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام کا تعلق ایٹمی سمجھوتے سے ہے اور جو ایٹمی سمجھوتے سے نکل گئے اور جنھوں نے اس سمجھوتے کی خلاف ورزی کی انھیں اس کے بارے میں اظہار خیال کا حق نہیں ہے۔

محمد اسلامی نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والوں نے خاص طور سے ٹرمپ کے دور حکومت میں معاہدے پر عمل نہیں کیا اور یہ کہ معاہدوں کی یکطرفہ پابندی نہیں کی جا سکتی۔

ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے زوردے کر کہا کہ ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں ہونے والے، ویانا مذاکرات بھی اسی وقت کامیاب ہوسکتے ہیں جب فریق مقابل اپنے وعدوں پر عمل کرے۔
 


خبر کا کوڈ: 528446

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/528446/ایران-کا-ایٹمی-پروگرام-تعلق-سمجھوتے-سے-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com