تاریخ شائع کریں2021 27 November گھنٹہ 15:36
خبر کا کوڈ : 528413

یورپی ممالک امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے ایران پر غیر قانونی دباو نہ ڈالیں

ہر ملک اور ادارے کی جانب سے ایران پر دباو ڈالنے والے ہتھکنڈے اور پالیسی ایران کے ارادوں اور فیصلوں کو متاثر نہیں کر سکتی اور ایران اس حوالے سے مناسب جواب دے گا۔
یورپی ممالک امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے ایران پر غیر قانونی دباو نہ ڈالیں
ایران نے کہا ہے کہ یورپی ممالک امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے ایران پر غیر قانونی دباو نہ ڈالیں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی یورپ کے امور میں وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر پیمان سعادت نے برسلز میں یورپی کمیشن کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں موجودہ جوہری معاہدے پر مکمل عمل در آمد سے متعلق یورپ کی وعدہ خلافی اور موجودہ جوہری معاہدے پر سمجھوتے کی راہ میں مسائل و مشکلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک اور ادارے کی جانب سے ایران پر دباو ڈالنے والے ہتھکنڈے اور پالیسی ایران کے ارادوں اور فیصلوں کو متاثر نہیں کر سکتی اور ایران اس حوالے سے مناسب جواب دے گا۔

ایران اور یورپی کمیشن کے نمائندوں نے اس ملاقات میں دوجانبہ روابط خاص طور سے اقتصادی روابط، ٹیکنالوجی اور ثقافتی امور میں روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

پیمان سعادت نے اپنے یورپی ممالک کے دورے کے دوران پرتقال، ایر لینڈ اور فنلینڈ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں اور وہ اپنے دورے کے آخری مرحلے میں بلجیم بھی جائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdccs4qp12bqi08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ