تاریخ شائع کریں2021 27 November گھنٹہ 14:49
خبر کا کوڈ : 528411

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے

حکومت پاکستان نے جہازوں کے ذریعے اور زمینی راستے سے انسانی امداد اور ادویات افغانستان بھجوائیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے۔
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے
پاکستان نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ حکومت پاکستان نے جہازوں کے ذریعے اور زمینی راستے سے انسانی امداد اور ادویات افغانستان بھجوائیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام، بھائی چارے، محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے۔

طالبان کی عبوری حکومت کے دور میں اسلامی جمہوریہ ایران نے انسانی ھمدردی کے ناطے افغان عوام کیلئے امدادی اشیاء کی کئی کھیپ بھجوائی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے دنیا سے خود کو تسلیم کرنے کی اپیل کی ۔

طالبان کے وزیر برائے عوامی امور عبد المنان عمری نے عالمی برادری پر افغانستان سے منھ موڑ لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر دنیا افغانستان کے ساتھ اشتراک عمل چاہتی ہے تو اسے طالبان حکومت کو تسلیم کرنا پڑے گا۔

عبد المنان عمری نے مزید کہا کہ دنیا افغانستان کے مسائل اور بحران کی بات کرتی ہے لیکن اس کے حل کے لئے کچھ نہیں رہی ہے۔

یاد رہے کہ طالبان نے 15 اگست کو افغانستان کی حکومت اپنے ہاتھ میں لے لی لیکن ابھی تک کسی بھی ملک نے اسے تسلیم نہیں کیا۔

 
https://taghribnews.com/vdca6anm649nuy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ