تاریخ شائع کریں2021 27 November گھنٹہ 12:49
خبر کا کوڈ : 528401

مقتدی صدر کا وزیر اعظم پر ناکام قاتلانہ حملے کی تحقیقات کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں صدر دھڑے کے لیڈر مقتدی الصدر نے ملک کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی پر قاتلانہ حملے کے بارے میں تحقیقات کو برملا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبے پر عمل نہيں کیا گیا تو وہ تحقیقات کو فاش کر دیں گے۔
مقتدی صدر کا وزیر اعظم پر ناکام قاتلانہ حملے کی تحقیقات کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ
عراق کے سینئر مذہبی رہنما اور صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر نے وزیر اعظم پر ناکام قاتلانہ حملے کے بارے میں تحقیقات کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں صدر دھڑے کے لیڈر مقتدی الصدر نے ملک کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی پر قاتلانہ حملے کے بارے میں تحقیقات کو برملا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبے پر عمل نہيں کیا گیا تو وہ تحقیقات کو فاش کر دیں گے۔

عراقی خبررساں ایجنسی واع نے رپورٹ دی ہے کہ عراق کے سینئر مذہبی رہنما اور صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ملک کی حیثیت اور شبیہ کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے، ملک کے وزیر اعظم کے گھر پر جو حملہ ہوا وہ واضح جارحیت اور ملک کے اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی تھی، یہ ملک میں فتنہ فساد پیدا کرنے اور پورے عراق کی سیکورٹی کو درہم برہم کرنے کی کوشش تھی۔

عراق میں صدر دھڑے کے لیڈر مقتدی الصدر کے بیان میں آیا ہے کہ اب اس مسئلے کی تحقیقات کو منظر عام  پر لانے اور اس کاروائی کو انجام دینے والے دہشت گردوں کی گرفتاری اور انہیں مناسب سزائیں دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تحقیقات کو منظر عام پر نہيں لایا گیا تو میں مستقبل میں تحقیقات کو فاش کرنے پر مجبور ہو جاؤں گا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عراقی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔ عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی اس حملے میں بال بال بچ گئے، لیکن اس حملے میں جائے وقوعہ کو تھوڑا نقصان پہنچا۔

سکیورٹی فورسز نے ڈرون کو تباہ کر دیا جس میں دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے بعد میں ٹویٹ کیا کہ میں ٹھیک ہوں اور عوام کے درمیان ہوں، آپ لوگ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
https://taghribnews.com/vdcjyoeivuqe8xz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ