تاریخ شائع کریں2021 26 November گھنٹہ 20:28
خبر کا کوڈ : 528318

ایران پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے پر تیار ہے

سید محمد علی حسینی نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری کے امور "عبدالرزاق داؤد" کے حالیہ دورہ ایران کے دوران، دونوں ممالک نے بارٹرسسٹم کے تحت مائع قدرتی گیس (ایل پی جی) اور چاول کی تجارت پر اتفاق کیا۔
ایران  پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے پر تیار ہے
پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان بارٹر سسٹم کے قیام میں پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان ملک، گیس پائپ لائن کے منصوبے کے مکمل ہونے سے ہمسایہ ملک پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے پر تیار ہے۔

سید محمد علی حسینی نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری کے امور "عبدالرزاق داؤد" کے حالیہ دورہ ایران کے دوران، دونوں ممالک نے بارٹرسسٹم کے تحت مائع قدرتی گیس (ایل پی جی) اور چاول کی تجارت پر اتفاق کیا۔

حسینی نے کہا کہ ایران اس حکمت عملی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح، برادر ملک پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے پر تیاری کا اظہار کرتا ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ہم ایران سے پاکستان کو گیس کی منتقلی کے منصوبے کو مکمل کرکے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہیں، جو کہ سب سے زیادہ پائیدار اور سرمایہ کاری مؤثر منصوبہ اور آپشن ہے۔

خیال رہے کہ ایران- پاکستان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے نویں اجلاس کا 6 اور 7 نومبر کو پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے سرکاری دورہ ایران سے انعقاد کیا گیا۔

اس دورے کے دوران کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور زاہدان چیمبر آف کامرس کے درمیان کوئٹہ چیمبر کے چیئرمین اور نائب صدر "فدا حسین دشتی" اور "محمد ایوب مریانی" کی موجودگی میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
https://taghribnews.com/vdcgq79n7ak9xw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ