تاریخ شائع کریں2021 26 November گھنٹہ 20:26
خبر کا کوڈ : 528317

آج وہ دن ہے جب پوری دنیا کے مستکبر آپ کے مقابلے میں ہیں

اس مراجع تقلید نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیتے کہا: آج پہلے سے زیادہ مسلمانوں کے درمیان یکجہتی کی ضرورت ہے۔ اہل بیت معصومین (علیہم السلام) نے بھی ہمیشہ شیعوں کو اختلاف سے بچنے کی تاکید کی ہے۔
آج وہ دن ہے جب پوری دنیا کے مستکبر آپ کے مقابلے میں ہیں
 حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے ترکی کی "علمائے اہل بیت یونین" کے اراکین سے ملاقات میں ترکی میں اسلام کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ترک عوام بہت روشن فکر، دیندار اور مہربان ہیں۔ جب میں ترکی میں تھا تو وہاں مختلف فرقے ہونے کے باوجود میں نے ترک مسلمانوں کو بہت مذہبی، مہمان نواز اور مہربان پایا۔

اس مراجع تقلید نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیتے کہا: آج پہلے سے زیادہ مسلمانوں کے درمیان یکجہتی کی ضرورت ہے۔ اہل بیت معصومین (علیہم السلام) نے بھی ہمیشہ شیعوں کو اختلاف سے بچنے کی تاکید کی ہے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے علماء کے مقام کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا: میرا عقیدہ ہے کہ جو لوگ معارفِ اسلامی کی تبلیغ کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں پہلا فقیہ ہونا چاہیے۔ وہی تبلیغ مکمل ہے کہ جب ایک شخص علوم و معارفِ دینی میں مکمل مہارت رکھتا ہو اور وہ اسلام کو تمام جہتوں سے لوگوں تک متعارف بھی کروا سکے کیونکہ اسلام میں معاشی، اخلاقی، جہادی، سیاسی اور حکومتی تمام جہتیں اور معارفِ کلامی موجود ہے۔

حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے اہل بیت علیہم السلام کے معارفِ اسلامی اور ثقافت کو عام کرنے کے لئے علماء کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا: جب اسلام ضعف کے عالم میں تھا تو اس وقت ایک فقیہ ہی تھا جس نے قیام کیا اور اس نے مشرق و مغرب اور استکبار کے مقابلے میں جوانوں کے اندر ایسی روح پھونکی کہ جس سے ہمارے جوان آٹھ سال تک جہاد کرتے رہے اور شہید ہوتے رہے۔ عالمی استکبار نے انقلابِ اسلامی کو ختم کرنے کے لیے اپنے تمام ذرائع استعمال کئے لیکن امام راحل حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے دشمن کی سازشوں کے باوجود ان نوجوانوں کو متحرک کیا اور انہیں میدان میں بھیجنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے عالمی استکبار کے مذموم منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: آج وہ دن ہے جب پوری دنیا کے مستکبر آپ کے مقابلے میں ہیں۔ امریکہ، سعودی عرب، صیہونی اور ان جیسے دوسرے لوگ خود میدان جنگ میں نہیں آتے بلکہ پیسہ، اسلحہ اور منصوبے ان کا ہوتا ہے اور اس سے وہ مسلمانوں کو آپس میں لڑاتے ہیں۔ بدقسمتی سے یمن، عراق، شام، بحرین اور افغانستان میں مسلمانوں کا آج برا حال ہے لہذا ہمیں دشمن کے عزائم سے باخبر رہنا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcfycdtew6d0ma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ