تاریخ شائع کریں2021 22 November گھنٹہ 19:21
خبر کا کوڈ : 527822

ہندوستان کی ریاست پنجاب میں آرمی کیمپ پر گرینیڈ حملے

گرینیڈ حملے کے بعد پوری ریاست میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ ڈرون کے ذریعے بھی علاقے پر نظر رکھی جا رہی ہے اور پولیس مسلسل علاقے کے سی سی ٹی وی کیمرے کھنگالنے میں مصروف ہے۔
ہندوستان کی ریاست پنجاب میں آرمی کیمپ پر گرینیڈ حملے
ہندوستان کی ریاست پنجاب میں ایک آرمی کیمپ پر گرینیڈ حملے کے بعد پوری ریاست میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ہندوستانی نیوز ایجنسی ای بی پی کے مطابق ریاست پنجاب کے پٹھان کوٹ ضلع میں فوجی کیمپ پر کچھ موٹر سائکل سواروں نے حملہ کردیا ہے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

گرینیڈ حملے کے بعد پوری ریاست میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ ڈرون کے ذریعے بھی علاقے پر نظر رکھی جا رہی ہے اور پولیس مسلسل علاقے کے سی سی ٹی وی کیمرے کھنگالنے میں مصروف ہے۔

ریاست پنجاب کے پولیس سربراہ سورندر لامبا نے اس حملے کے سلسلے میں کہا کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔پٹھان کوٹ فوجی لحاظ سے ایک نہایت اہم مقام ہے جہاں پر بری فوج اور فضائیہ کے اسلحوں کے گودام ہیں۔

سن دوہزار سولہ میں بھی پٹھان کوٹ میں ایک حملہ ہوا تھا جس میں پانچ حملہ آور اور آٹھ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔
https://taghribnews.com/vdcf0edt0w6d0ca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ