QR codeQR code

روسی کا امریکہ اور اسٹونیا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد پر خبردار

22 Nov 2021 گھنٹہ 18:31

تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکہ اور اسٹونیا کی مشترکہ فوجی مشقوں کو ماسکو کے انتباہات کو نظرانداز کرنے کے مترادف بتایا اور اسے روس کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اشتعال انگیز اقدامات کا ایک نمونہ قرار دیا۔

روسی وزارت خارجہ نے اپنی سرحدوں کے قریب امریکہ اور اسٹونیا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد پر خبردار کرتے ہوئے اسے ایک اشتعال انگیز اقدام قرار دیا ہے

تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکہ اور اسٹونیا کی مشترکہ فوجی مشقوں کو ماسکو کے انتباہات کو نظرانداز کرنے کے مترادف بتایا اور اسے روس کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اشتعال انگیز اقدامات کا ایک نمونہ قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ فوجی مشقیں جو امریکہ اور اسٹونیا کے درمیان فوجی معاہدے پر دستخط کے چند روز بعد ہو رہی ہیں، روسی سرحدوں کے قریب نیٹو کے اشتعال انگیز اقدامات اور کشیدگی پیدا کرنے کی سازشوں اور منصوبوں کو ثابت کرتی ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ کی  ترجمان نے زور دے کر کہا کہ نیٹو، ماسکو پر بار بار غیرشفاف اور جارحانہ اقدامات انجام دینے کا الزام لگاتا ہے لیکن اسٹونیا میں امریکی فوجی مشقیں ان کے رویے کے برخلاف ہے۔

خبر کا کوڈ: 527815

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/527815/روسی-کا-امریکہ-اور-اسٹونیا-کی-مشترکہ-فوجی-مشقوں-کے-انعقاد-پر-خبردار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com