تاریخ شائع کریں2021 20 November گھنٹہ 22:04
خبر کا کوڈ : 527551

افغانستان میں تقریبا دو کروڑ افراد کو صحیح خوراک تک میسر نہیں

ادارہ فاؤ نے افغانستان میں زراعت و کاشتکاری اور مویشی پالن کی حمایت اور ان سے متعلقہ سہولتوں کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مختلف شعبوں کو سرگرم رکھا جانا ضروری ہے تاکہ اس ملک میں معاشی بدحالی کی روک تھام کی جا سکے۔
افغانستان میں تقریبا دو کروڑ افراد کو صحیح خوراک تک میسر نہیں
خوراک کی عالمی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں تقریبا دو کروڑ افراد کو صحیح خوراک تک میسر نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کی مذکورہ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں لوگوں کے لئے خوراک کا انتظام نہ کیا گیا تو اس سال کے آخر تک صحیح خوراک سے محروم لوگوں کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ اٹھائیس لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

ادارہ فاؤ نے افغانستان میں زراعت و کاشتکاری اور مویشی پالن کی حمایت اور ان سے متعلقہ سہولتوں کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مختلف شعبوں کو سرگرم رکھا جانا ضروری ہے تاکہ اس ملک میں معاشی بدحالی کی روک تھام کی جا سکے۔

خوراک کی عالمی تنظیم نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کے ساتھ کہا کہ موسم سرما کے پیش نظر افغانستان کو نقد امداد کی بھی اشد ضرورت ہے۔
https://taghribnews.com/vdcenf8nzjh8wni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ