QR codeQR code

فلسطینی قیدی کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ

28 Oct 2021 گھنٹہ 15:20

مقبوضہ فلسطین میں صہیونی غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت قید کیے گئے فلسطینی اسیر علاء العراج کی 80 روز سے جاری بھوک ہڑتال کے باعث صحت کی سنگین  صورت حال کے بعدصہیونی  ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا


احتجاجی مظاہرے میں موجود فلسطینی قیدی کا  بیٹا محمد اپنے والد کی تصویراٹھائے ان کی حالت پر آنسوؤں کو ضبط کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کے ساتھ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت قید کیے گئے فلسطینی اسیر علاء العراج کی 80 روز سے جاری بھوک ہڑتال کے باعث صحت کی سنگین  صورت حال کے بعدصہیونی  ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تاہم صہیونی عدالت کی جانب سے اسیر کی بلاجواز قید سے تاحال رہائی نہ ملنے پر قیدی کے خاندان سمیت اہل علاقہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

فلسطینیوں کی جانب سے قیدی کے ساتھ  اظہار یکجہتی  کرتے ہوئے مظاہرین نے اسرائیلی  حکمرانوں اور جیل انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے جبکہ احتجاج میں موجود فلسطینی قیدی کا بیٹا محمد اپنے والد کی تصویراٹھائے ان کی حالت پر آنسوؤں کو ضبط کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کے ساتھ شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 524659

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/524659/فلسطینی-قیدی-کی-رہائی-کے-لیے-احتجاجی-مظاہرہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com