تاریخ شائع کریں2021 24 October گھنٹہ 19:49
خبر کا کوڈ : 524178

تہران و ریاض کے درمیان مفاہمت کی کوششوں میں بغداد کو کامیابی حاصل ہوئی

عراق کا دارالحکومت بغداد گذشتہ چند ماہ کے دوران ایران اور سعودی عرب کے درمیان چار نشستوں کا میزبان رہا ہے اور ان نشستوں مین تہران اور ریاض کے درمیان کافی حد تک مفاہمت و یکجہتی پیدا ہوئی ہے جبکہ ان نشستوں میں دونوں ملکوں کے اعلی سفارتکاروں نے شرکت کی ہے۔
تہران و ریاض کے درمیان مفاہمت کی کوششوں میں بغداد کو کامیابی حاصل ہوئی
حکومت عراق کے ایک باخبر ذریعے کا کہنا ہے کہ تہران و ریاض کے درمیان مفاہمت کی کوششوں میں بغداد کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

مذکورہ عراقی ذریعے نے رشا ٹودے سے گفتگو میں کہا ہے کہ عراق کا دارالحکومت بغداد گذشتہ چند ماہ کے دوران ایران اور سعودی عرب کے درمیان چار نشستوں کا میزبان رہا ہے اور ان نشستوں مین تہران اور ریاض کے درمیان کافی حد تک مفاہمت و یکجہتی پیدا ہوئی ہے جبکہ ان نشستوں میں دونوں ملکوں کے اعلی سفارتکاروں نے شرکت کی ہے۔

اس ذریعے کے مطابق مفاہمت و یکجہتی کا عمل اگر یونہی آگے بڑھتا رہا تو آئندہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔

اس سے قبل عراقی صدر برہم صالح نے بھی کہا تھا کہ بغداد، تہران اور ریاض کے درمیان گفتگو کی میزبانی کر رہا ہے اور اس گفتگو میں خاصی پیشرفت بھی ہوئی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عراق اور پورے علاقے کو ان دونوں ملکون کے درمیان مفاہمت کی ضرورت ہے، اسلئے کہ ایران اور سعودی عرب، علاقے کے اہم اور بڑے ممالک ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ دونوں ممالک میں اعلی سطح پر کفتگو کا عمل جاری رہے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgut9n7ak9xq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ