تاریخ شائع کریں2021 24 October گھنٹہ 15:42
خبر کا کوڈ : 524146

عالم اسلام علم و ٹکنالوجی کے ذریعہ اپنی ترقی و پیشرفت کا راستہ ہموار کرے

بہروز کمالوندی نے اسلامی وحدت کانفرنس کے بیرونی مہمانوں سے ملاقات میں یہ بات کہی۔ یہ مہمان تہران میں شہید فخری زادہ تحقیقاتی ریئکٹر اور ایٹمی صنعت میں ایران کے حالیہ کارناموں کو دیکھنے گئے تھے۔ اس ریئکٹر میں کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا ریڈیو آئی سو ٹوپ بنائی جاتی ہے۔
عالم اسلام علم و ٹکنالوجی کے ذریعہ اپنی ترقی و پیشرفت کا راستہ ہموار کرے
ایران کی جوہری توانائی کے شعبے کے ترجمان نے کہا ہے نئی اسلامی تہذیب کا راستہ ہموار کرنے اور عالم اسلام کے عوام کی بھلائی کے مقصد سے ایران اسلامی دنیا کے ملکوں کے ساتھ جوہری ٹکنالوجی کے میدان میں ترقی میں تعاون کے لئے تیار ہے۔

بہروز کمالوندی نے اسلامی وحدت کانفرنس کے بیرونی مہمانوں سے ملاقات میں یہ بات کہی۔ یہ مہمان تہران میں شہید فخری زادہ تحقیقاتی ریئکٹر اور ایٹمی صنعت میں ایران کے حالیہ کارناموں کو دیکھنے گئے تھے۔ اس ریئکٹر میں کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا ریڈیو آئی سو ٹوپ بنائی جاتی ہے۔

بہروز کمالوندی نے حضرت پیغمبر اکرم (ص) اور آپ کے فرزند امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت باسعادت کی مبارکباد دیتے ہوئے امید طاہر کی کہ پرچم اسلام کے سائے میں اسلامی سرزمین کے سائنسدانوں کے درمیان تعاون و ھماھنگی سے بدخواہوں اور سامراج کے خلاف امت مسلمہ میں اتحاد اور اسلامی قوموں کی ترقی کا راستہ ہموار ہوگا۔

انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے اس قول کا حوالہ دیا کہ امت مسلمہ ایک بہت ہی فیصلہ کن تاریخی موڑ پر کھڑی ہے جس میں ایک طرف مختلف علوم و فنون میں ترقی سے انسانیت کا بھلا ہوا تو دوسری طرف یہی علوم و فنون بے عمل سائنسدانوں کی مدد سے سامراج کے ہاتھوں کمزور قوموں کے لوٹے جانے کا سبب بنا ہے۔

ایران کے ادارۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا کہ ایسے آلودہ و کشیدگی بھرے ماحول میں عالم اسلام کا نہ صرف یہ فریضہ ہے کہ علم و ٹکنالوجی کے ذریعہ اپنی ترقی و پیشرفت کا راستہ ہموار کرے بلکہ وحدہ لاشریک اللہ پر توکل کرتے ہوئے اسلامی افکار کو بڑھاوا دے اور اپنی ترقی کے راستے کو قرآن و حدیث کی روشنی میں خود اعتمادی کے ساتھ ہموار کرے کیوں کہ یہ وہی راستہ ہے جو نئی اسلامی تہذیب پر منتج ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcbaabs0rhb58p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ