تاریخ شائع کریں2021 24 October گھنٹہ 14:59
خبر کا کوڈ : 524131

گروپ چار جمع ایک کے ساتھ جلد ہی مذاکرات شروع ہوں گے

حسین امیر عبداللہیان نے تہران میں یورپی یونین کے ساتھ اور پھر برسلز میں ہونے والے مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ چار جمع ایک کے ساتھ ایران کے مذاکرات کا سلسلہ جلد ہی شروع ہو جائے گا۔
گروپ چار جمع ایک کے ساتھ جلد ہی مذاکرات شروع ہوں گے
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ گروپ چار جمع ایک کے ساتھ جلد ہی مذاکرات شروع ہوں گے۔

حسین امیر عبداللہیان نے تہران میں یورپی یونین کے ساتھ اور پھر برسلز میں ہونے والے مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ چار جمع ایک کے ساتھ ایران کے مذاکرات کا سلسلہ جلد ہی شروع ہو جائے گا۔

انھوں نے ای سی او کے نئے سیکریٹری جنرل خسروی ناظری سے گفتگو میں ای سی او میں نقل و حمل، تجارت، اور مالی و بینکنگ کے شعبوں میں طویل مدت نئے بنیادی منصوبوں پر عملدرآمد کو قابل قبول قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ای سی او کے نئے سیکریٹری جنرل کے دور میں سارے ناتمام منصوبے مکمل ہو جائیں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے ای سی او کے ایک اہم رکن ملک کی حیثیت سے افغانستان میں انجام پانے والی حالیہ دہشت گردانہ کاروائیوں کی مذمت بھی کی۔

اس موقع پر ای سی او کے نئے سیکریٹری جنرل خسرو ناظری نے بھی اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او میں ایران کے بنیادی کردار پر تاکید کی اور اس اہم تنظیم کے لئے ایران کی حمایت جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔۔

قابل ذکر ہے کہ خسرو ناظری، حال ہی میں ای سی او کے نئے سیکریٹری جنرل بنے ہیں جن کا تعلق تاجیکستان سے ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfmjdtyw6d0ya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ