QR codeQR code

خدا کی راہ میں جہاد، فتنہ و فساد کے مکمل خاتمہ تک جاری رہنا چاہئے

21 Oct 2021 گھنٹہ 13:08

شبیر مانڈوی والا نے کہا  کہ جب سے انسان نے زمین پر قدم رکھا ہے جنگ کا بازار گرم ہے۔ ہر تمدن اور تہذیب میں ہمیں جنگوں کے نشانات مل جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج جو توقع کی جاسکتی ہے وہ یہ ہے کہ مسلمان استعمار اور اسکتبار کے خلاف جنگ کریں لیکن اس جنگ کی نوعیت راہ خدا میں مظلوموں کی حمایت کی ہونی چاہئے۔

اخبار تقریب، حوزہ اندیشہ کے نیوز رپورٹر کے مطابق، جماعت اسلامی ہندوستان کے رکن شبیر مانڈوی والا نے ۳۵  ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس  کے ویبیناری سلسلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا جہاد سخت ترین کوشش اور جد و جہد پر دلالت کرتا ہے۔ قرآن اور اسلامی تعلیمات میں جہاں بھی جہاد کا لفظ استعمال ہوا ہے اس کا مطلب راہ خدا میں مجاہدت ہے۔ 

شبیر مانڈوی والا نے کہا  کہ جب سے انسان نے زمین پر قدم رکھا ہے جنگ کا بازار گرم ہے۔ ہر تمدن اور تہذیب میں ہمیں جنگوں کے نشانات مل جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج جو توقع کی جاسکتی ہے وہ یہ ہے کہ مسلمان استعمار اور اسکتبار کے خلاف جنگ کریں لیکن اس جنگ کی نوعیت راہ خدا میں مظلوموں کی حمایت کی ہونی چاہئے۔

انہوں نے وحدت امت کے لئے کہا اگر ہم ایک جسم کے اعضاء کے مانند ہیں تو ہمیں متحد ہوکر کام کرنا چاہئےتاکہ اپنے وجودی ہدف کو حاصل کر سکیں اور ہماری ذمہ داری دین الہی کی ترویج، استقرار اور اس کی حفاظت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ آج مسلمان آپس میں ایک دوسرے سے دست و گریباں ہیں اس کا حل کیا ہے؟ پھر خود ہی اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا حل سورہ حجرات کی  نویں اور دسویں آیت میں خدا نے بیان کیا ہے اور حل مومنین کے درمیان صلح و آشتی کا ہے۔ ہم اگر خدا ترس اور پرہیز گار رہیں تو خدا کی رحمت اور اس کا لطف یقینا ہمارے شامل حال ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ: 523627

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/523627/خدا-کی-راہ-میں-جہاد-فتنہ-فساد-کے-مکمل-خاتمہ-تک-جاری-رہنا-چاہئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com