تاریخ شائع کریں2021 21 October گھنٹہ 13:04
خبر کا کوڈ : 523623

جنگ شمشیر قدس اسرائیل اور دنیا کے روابط پر ضرب کاری ہے

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی جانب سے داغے گئے میزائلوں نے تمام اسرائیل کی امنیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نبرد شمشیر کی اسٹراٹیجک جنگ نے دنیائے اسلام کی ہمدردیاں فلسطین کی جانب موڑ دی ہیں ۔
جنگ شمشیر قدس اسرائیل اور دنیا کے روابط پر ضرب کاری ہے
عوامی تحریک آزادی فلسطین کے روابط سیاسی کے صدر ڈاکٹر ماہر الطاہر نے ۳۵ ویں وحدت اسلامی کانفرنس کے ویبیناری سلسلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۱۲ روزہ جنگ شمیشیر قدس نے فلسطینی عوام میں اسرائیل کے خلاف نیا جوش و جذبہ پیدا کر دیا ہے اور یہ شمشیر قدس فلسطینیوں کی جد و جہد کا روشن نشان بن گئی ہے گو کہ فلسطینیوں اور اسرائیل  کی قدرت کا کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا اس کے باوجود بھی مجاہدوں نے حقائق دنیا پر واضح کر دیئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی جانب سے داغے گئے میزائلوں نے تمام اسرائیل کی امنیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نبرد شمشیر کی اسٹراٹیجک جنگ نے دنیائے اسلام کی ہمدردیاں فلسطین کی جانب موڑ دی ہیں ۔

آخر میں انہوں نے کہا فلسطین کے ۶ افراد کا اسرائیلی قید سے فرار ہونا اس بات کا سبب بنا ہے کہ اسرائیلی طاقت لرزہ بر اندام ہوئی۔ گو کہ وہ سخت نگہ داری میں تھے مگر اس قدر منظم طریقہ سے ان کی رہائی کے اقدام کئے گئے تھے کہ اسرائیل انگشت بدندان رہ گیا۔
 
https://taghribnews.com/vdcauenme49nui1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ