تاریخ شائع کریں2021 21 October گھنٹہ 13:00
خبر کا کوڈ : 523620

لبنان اور فلسطین میں اسلامی مزاحمتوں کی کامیابی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے

ڈاکٹر مصری نےیہ بھی کہا جس طرح امریکہ شیطان بزرگ ہے اسرائیل ایک سرطانی پھوڑا ہے اس کو بھی جلد ختم ہونا چاہئے ۔انہوں نے انقلاب ایران کے اساسی محور فلسطین  کی آزادی کو سراہا اور کہا کہ اب اس نعرہ کی بازگشت ساری دنیا میں سنائی دیتی ہے اور دنیا یہ جان گئی ہے کہ اسرائیل غاصب ہے۔ 
لبنان اور فلسطین میں اسلامی مزاحمتوں کی کامیابی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے
لبنان یونیورسٹی کی استاد راغدہ مصری نے ۳۵ ویں بین الاقوامی  وحدت اسلامی کانفرنس  منعقدہ تہران کے دوسرے روز  اپنے خطاب میں کہا: لبنان اور فلسطین میں اسلامی مزاحمتوں کی کامیابی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور اب یہ مسئلہ فرا اسلامی بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے۔

اخبار تقریب، حوزہ اندیشہ کے نیوز رپورٹر کے مطابق، لبنان یونیورسٹی کی استاد راغدہ مصری نے ۳۵ ویں بین الاقوامی  وحدت اسلامی کانفرنس  منعقدہ تہران میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزاحمت اسلامی جو حال میں وجود میں آئی ہے اس کا سب سے بڑا مقصد اور ہدف استکبار اور استعمار جہان سے مقابلہ کرنا ہے۔

ڈاکٹر مصری نےیہ بھی کہا جس طرح امریکہ شیطان بزرگ ہے اسرائیل ایک سرطانی پھوڑا ہے اس کو بھی جلد ختم ہونا چاہئے ۔انہوں نے انقلاب ایران کے اساسی محور فلسطین  کی آزادی کو سراہا اور کہا کہ اب اس نعرہ کی بازگشت ساری دنیا میں سنائی دیتی ہے اور دنیا یہ جان گئی ہے کہ اسرائیل غاصب ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ لبنان میں اسلامی مزاحمتی تحریک کی بنیاد و اساس بھی انقلاب اسلامی ایران ہے  اور لبنان میں مزاحمتی تحریک  کے ضعیف ہوجانے کی افواہیں صرف ملت لبنان کے خلاف نفسیاتی حربے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان اور فلسطین میں مزاحمتی عمل ایک دوسرے کے ساتھ مرتبط ہے اور اب فلسطین کا مسئلہ ایران کی کاوشوں سے ایک بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے۔

انہوں نے اپنی تقریر میں لبنان اسرائیل جنگوں کا تذکرہ بھی کیا اور اس کے نتیجے میں جو سختیاں لبنان کو بھگتنی پڑیں ان کی صراحت بھی کی اور کہا کہ حزب اللہ کا یہ اعلان کہ وہ ایران سے پیٹرول خریدیں گے امریکی پابندیوں پر ایک ضرب ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdchixnmv23ni-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ