تاریخ شائع کریں2021 21 October گھنٹہ 12:57
خبر کا کوڈ : 523618

فرق و مذاہب کا اختلاف امت اسلامی کی ترقی کے لئے رحمت پروردگار ہے

انہوں نے موضوع اختلاف کی شناخت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم وحدت کے خواہاں ہیں تو سب سے پہلے ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ اختلاف کی وجوہات کیا ہیں کیوں کہ بعض اوقات ہم نہیں سمجھتے مگر یہی اختلاف اپنے ضمن میں وحدت کو پروان چڑھاتا ہے۔
فرق و مذاہب کا اختلاف امت اسلامی کی ترقی کے لئے رحمت پروردگار ہے
اخبار تقریب، حوزہ اندیشہ کے نیوز رپورٹر کے مطابق ، دفتر ولی فقیہ شہر بوکان میں تعینات امور اہل سنت کے انچارج نے ۳۵ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس کے دوسرے روز اپنے بیان میں میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ہفتہ وحدت کو  اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے پر برکت شمار کیا۔

انہوں نے موضوع اختلاف کی شناخت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم وحدت کے خواہاں ہیں تو سب سے پہلے ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ اختلاف کی وجوہات کیا ہیں کیوں کہ بعض اوقات ہم نہیں سمجھتے مگر یہی اختلاف اپنے ضمن میں وحدت کو پروان چڑھاتا ہے۔

ماموستا حاجی ہاشم نے کہا کہ اگر اختلاف صحیح راستہ پر گامزن ہو تو سبب خیر و برکت ہوتا ہے اسی لئے خدا نے بھی انسانوں کو مختلف رنگ و نسل کا پیدا کیا۔ مسلمان بھی اپنے مذاہب کے اختلاف کے باوجود بھی خدا نبی اور قرآن کی بنیاد پر متحد ہیں اور اگر کہیں اختلاف ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ مسلمان ایک دوسرے کے خلاف ہوجاٗیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ تمام مسلمان وسعت قلبی پیدا کریں اور  یہ بات جان لیں کہ ہم شیعہ یا سنی ہونے کے ساتھ مسلمان بھی ہیں اور ہمیں اسلام کی سمت سفر کرنا چاہئے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں چاہئے اختلاف اور آداب اختلاف پر نظر رکھیں اور  باوجود تمام اختلاف دشمن کے سامنے واحد نظر آئیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcezx8nvjh8wpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ