تاریخ شائع کریں2021 19 October گھنٹہ 13:35
خبر کا کوڈ : 523238

عالمی استکبار سے تعلقات کا خاتمہ امت مسلمہ کے لئے سازگار ہے

حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری نے کہا ہے کہ عالمی استکبار کے مدمقابل مقاومت اور اسلامی حکومتوں کی جانب سے عالمی استکبار سے تعلقات منقطع کیا جانا عالم اسلام کے لئے بہت زیادہ سازگار ہوسکتا ہے
عالمی استکبار سے تعلقات کا خاتمہ امت مسلمہ کے لئے سازگار ہے
حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری نے کہا ہے کہ عالمی استکبار کے مدمقابل مقاومت اور اسلامی حکومتوں کی جانب سے عالمی استکبار سے تعلقات منقطع کیا جانا عالم اسلام کے لئے بہت زیادہ سازگار ہوسکتا ہے۔

تقریب نوز کے مطابق پینتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر حمید شہریاری نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس کانفرنس کو بہت زیادہ اہمیت کا حامل قرار دیا۔

انہوں نے عالم اسلام کی مشکلات کے سدباب کے لئے مختلف موضوعات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار کے مد مقابل مقاومت، اور انکی جارحیت کے سامنے مظبوط حکومتی اور معاشی سسٹم کا قیام، استبدادی حکومتوں سے علمائے کرام کا رابطہ منقطع کرنے کا اعلان، ایک دوسرے کے مذہب کا احترام، انقلابی میڈیا کی جانب سے استکباری طاقتوں کے مذموم سازشوں کا فاش کیا جانا، جاہل طبقے کی علما کی ہاتھوں تعلیم و تربیت، اسلامی ملتوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کیا جانا، رنگ و نسل اور قومیت کی بنیاد پر تقسیم کا خاتمہ، اور پیغمبر اکرم ص اور قرآن و اہلیبیت ع سے توسل، اختلافات ک حل کے لئے عقلی طریقوں کا استعمال اور اسلامی ممالک کے درمیان سالم تعلقات اسلامی ممالک کے لئے بہت زیادہ تعمیری ثابت ہوسکتے یں۔
 
 
https://taghribnews.com/vdcc11qp42bqii8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ