QR codeQR code

وحدت کی فکر کو دیگر ممالک میں بھی بروئے کار لانا چاہئیے

19 Oct 2021 گھنٹہ 13:23

مولوی اسحاق مدنی نے کہا ہے کہ امام خمینی رح اور مقام معظم رہبری قبل اسکے کہ رہبری کا منصب حاصل کریں وحدت کے لئے کوشاں تھے، حضرت آیت اللہ خامنہ ای رہبریت سے قبل اور جس زمانے میں سیستان بلوچستان جلاوطن تھے انہوں نے وحدت بین المسلمین کے لئے بہت زیادہ کوششیں کیں


مولوی اسحاق مدنی نے کہا ہے کہ امام خمینی رح اور مقام معظم رہبری قبل اسکے کہ رہبری کا منصب حاصل کریں وحدت کے لئے کوشاں تھے، حضرت آیت اللہ خامنہ ای رہبریت سے قبل اور جس زمانے میں سیستان بلوچستان جلاوطن تھے انہوں نے وحدت بین المسلمین کے لئے بہت زیادہ کوششیں کیں۔

تقریب نیوز کے مطابق پینتسویں وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف اہل سنت عالم دین مولوی اسحاق مدنی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اوائل انقلاب سے ہی مسئلہ وحدت کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے ہیں اور اس فکر کو دیگر ممالک میں بھی بروئے کار لانا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کے اعلی حکام جن کے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے انہیں چاہئیے کہ امت مسلمہ کو وحدت کی جانب گامزن کریں۔

مولوی اسحاق مدنی نے مزید کہا کہ امام خمینی رح اور مقام معظم رہبری قبل اسکے کہ رہبری کا منصب حاصل کریں وحدت کے لئے کوشاں تھے، حضرت آیت اللہ خامنہ ای رہبریت سے قبل اور جس زمانے میں سیستان بلوچستان جلاوطن تھے انہوں نے وحدت بین المسلمین کے لئے بہت زیادہ کوششیں کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وحدت ایک امکان پذیر امر ہے اور اسکی بہترین مثال اس امت کے اسلاف ہیں، ہمیں یہ دیکھنا چاہئیے کہ انہوں نے کس طرح تمام مذاہب کو قبول کیا اور وحدت پر عمل پیرا ہوئے۔
 


خبر کا کوڈ: 523234

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/523234/وحدت-کی-فکر-کو-دیگر-ممالک-میں-بھی-بروئے-کار-لانا-چاہئیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com