تاریخ شائع کریں2021 19 October گھنٹہ 12:07
خبر کا کوڈ : 523221
زیاد النخالہ

اسلامی وحدت کا تحقق عملی اقدامات کا نیاز مند ہے

پینتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ بے شک اسلامی وحدت کا تحقق عملی اقدامات کا نیاز مند ہے
اسلامی وحدت کا تحقق عملی اقدامات کا نیاز مند ہے
پینتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ بے شک اسلامی وحدت کا تحقق عملی اقدامات کا نیاز مند ہے۔

تقریب نیوز کے مطابق تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے آج صبح پینتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام کو میلاد النیب ص کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یہ کانفرنس اسلامی وحدت کے قیام کے لئے مسلسل ڈٹی رہی ہے اور یہاں ہم آیت اللہ تسخیری کو یاد کرتے ہیں کہ جنہوں نے اس کانفرنس میں اسلامی امت کی وحدت اور قربت کے لئے بہت زیادہ جدوجہد کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں تحریک جہاد اسلامی اور فلسطینی قوم کی جانب سے ایران کی عزیز اور مسلمان ملت، اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم الشان رہبر، حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں مخلصانہ سلام اور دعائیں لے کر آیا ہوں۔

انہوں نے مغربی استعمار کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی استعمار اپنی سازشوں کے زریعے جن میں محاصرہ، جنگوں کا شروع کیا جانا اور مسلمان ممالک میں اختالافات شامل ہیں دراصل مسلمانوں کو ہدف بنائے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی وحدت واجب شرعی اور خداوند متعال کے امر کی ایک مثال ہے جس پر قرآن کریم میں بھی تاکید کی گئی ہے۔ بنا برایں اسلامی وحدت مسلمانوں کے نظریات میں اختلاف اور اجتہاد کو لغو کرنے کے لئے نہیں ہے بلکہ ایک دوسرے کے نظریات کو قبول کرنے کا نام ہے جس کی دین اسلام میں بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔

انہوں نے فلسطین کے مسئلے کو عالم اسلام کا اصلی مسئلہ قرار دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ فلسطین کی آزادی صرف فلسطینیوں کی ذمہ داری نہیں ہے کہ جنہوں نے اپنے جوانوں کا خون دینے اور فداکاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ فلسطینی ۱۰۰ سال سے جنگ لڑ رہے ہیں اور مقاومت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

النخالہ نے آخر میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بے دریغ حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کانفرنس کی کامیابی کے لئے دعا کی۔
 
http://www.taghribnews.com/vdcewx8nzjh8wwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس