تاریخ شائع کریں2021 19 October گھنٹہ 09:53
خبر کا کوڈ : 523192

پینتیسویں وحدت اسلام کانفرنس کا باقاعدہ آغا زہوگیا

افسوس آج عالم اسلام کو داخلی اختلافات، جنگ اور فرقہ واریت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اس سال کانفرنس کا عنوان " اسلامی اتحاد، اور عالم اسلام میں صلح اور فرقہ واریت سے پرہیز" رکھا ہے
پینتیسویں وحدت اسلام کانفرنس کا باقاعدہ آغا زہوگیا
پینتسویں وحدت اسلامی کانفرنس کا باقاعدہ آغاز اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ہوچکا ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے شروع ہونے والی اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اسلامی جمہورہ ایران کے صدر مملکت آیت اللہ رئیسی، عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر حمید شہریاری اور ملکی اور غیر ملکی مہمان شریک ہیں۔
کانفرنس کے آغاز میں عالمی مجلس قریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر حمید شہریاری نے شرکاء کانفرنس کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں رسول ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور انکے فرزند ارجمند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس آج عالم اسلام کو داخلی اختلافات، جنگ اور فرقہ واریت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اس سال کانفرنس کا عنوان " اسلامی اتحاد، اور عالم اسلام میں صلح اور فرقہ واریت سے پرہیز" رکھا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb9fbs5rhb58p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ