تاریخ شائع کریں2021 18 October گھنٹہ 19:51
خبر کا کوڈ : 523147

فلسطین کا مسئلہ مرکزی اور کلیدی قضیہ ہے جس کی حمایت جاری رکھی جائے گی

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے جنرل سیکرٹریٹ  کے صدر دفتر میں منعقدہ اجلاس میں عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل العسومی نے تیسری قانون سازی کی مدت کے دوسرے سیشن کے آغازمیں فلسطینی کازکے لیے اپنی مضبوط اور مستقل حمایت جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا۔
فلسطین کا مسئلہ مرکزی اور کلیدی قضیہ ہے جس کی حمایت جاری رکھی جائے گی
العسومی انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مرکزی اور کلیدی قضیہ ہے جس کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے جنرل سیکرٹریٹ  کے صدر دفتر میں منعقدہ اجلاس میں عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل العسومی نے تیسری قانون سازی کی مدت کے دوسرے سیشن کے آغازمیں فلسطینی کازکے لیے اپنی مضبوط اور مستقل حمایت جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا۔

العسومی نے کہا کہ عرب پارلیمنٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر سے خطاب کر کے فلسطینی کاز کی حمایت میں بین الاقوامی تحریک جاری رکھے ہوئے ہےاور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق، بین پارلیمانی یونین کے صدر، علاقائی پارلیمانوں کے سربراہوں اور یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل سے مسئلہ فلسطین پر تفصیلی بات کی ہے جس میں بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ اور الخلیل میں مسجد ابراہیمی میں اسرائیلی قابض طاقت کے جرائم اور منظم خلاف ورزیوں کا نوٹس لیاہے۔
https://taghribnews.com/vdcbafbszrhb58p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ