تاریخ شائع کریں2021 18 October گھنٹہ 19:49
خبر کا کوڈ : 523146

بھارت کی تمام تر سفا کانہ کارروائیوں کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی مستحکم و توانا ہے

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار میں آتے ہی فوج کو مقبوضہ علاقے میں”آپریشن آل آﺅٹ“ کا حکم دیاتھا جسکے تحت اب تک ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیااس کے ساتھ ہی بھارت نہتے کشمیریوں کے قتل عام اورعلاقے میں انسانی حقوق کی دیگر سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے دنیا میں رسوا ہوا ہے۔
بھارت کی تمام تر سفا کانہ کارروائیوں کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی مستحکم و توانا ہے
 ترجمان نے کہا کہ بھارت کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ جبرو استبداد کے وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک مزاحمت کو دبا سکتاہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تحریک وحدت اسلامی کے ترجمان کی جانب سےجاری بیان میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سرینگر، پلوامہ اور دیگر اضلاع میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی تمام تر سفا کانہ کارروائیوں کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی مستحکم و توانا ہے اور وہ شہداءکے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار میں آتے ہی فوج کو مقبوضہ علاقے میں”آپریشن آل آﺅٹ“ کا حکم دیاتھا جسکے تحت اب تک ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیااس کے ساتھ ہی بھارت نہتے کشمیریوں کے قتل عام اورعلاقے میں انسانی حقوق کی دیگر سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے دنیا میں رسوا ہوا ہے۔

ترجمان نے بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی مرحوم کے نواسے انیس الاسلام سمیت دیگر کشمیری مسلمانوں کو نوکریوں سے برطرف کرنے کے مودی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انتقامی کاروائی قرار دیا۔ ترجمان نے حالیہ دنوںمیں گرفتار کیے گئے سینکڑوں بیگنا نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے عالمی برادی پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی چیرہ دستیوں کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحد ہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
https://taghribnews.com/vdcayenmi49nu61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ