تاریخ شائع کریں2021 18 October گھنٹہ 19:40
خبر کا کوڈ : 523144

کوئٹہ سریاب روڈ پر دھماکے میں پولیس اہلکار شہید اور متعدد افراد زخمی

دھماکے اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے  میں لے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے،  زخمیوں میں 5 مزید پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
کوئٹہ سریاب روڈ پر دھماکے میں پولیس اہلکار شہید اور متعدد افراد زخمی
سریاب روڈ پر دھماکے میں پولیس اہلکار شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکا ہوا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا پولیس ٹرک کے قریب ہوا ہے۔

دھماکے اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے  میں لے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے،  زخمیوں میں 5 مزید پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا بلوچستان یونیورسٹی کے مرکزی دروازے کے قریب کھڑے پولیس کے ٹرک کے قریب ہوا، اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا، جب کہ دھماکے اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنائی دی گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے دھماکے میں شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن تباہ نہیں کر دینگے، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو تمام وسائل اور معاونت فراہم کرے گی۔
https://taghribnews.com/vdci5paw5t1arz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ