تاریخ شائع کریں2021 18 October گھنٹہ 19:29
خبر کا کوڈ : 523142

ایران اور ونزوئیلا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات اور گفتگو

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ باہمی تعاون کی بیس سالہ دستاویزات تیار کی جائیں گی اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس رواں سال کے آخرتک تہران میں منعقد ہوگا۔
ایران اور ونزوئیلا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات اور گفتگو
تہران کے دورے پر آئے ونزوئلا کے وزیر خارجہ فلیکس پلاسنسیا گونزالس نے پیر کے روز اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللھیان سے گفتگو کی۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون کی بیس سالہ دستاویزات کی تدوین پر اتفاق کیا۔

ایران اور وینزوئیلا کے وزرائے خارجہ نے اپنی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ باہمی تعاون کی بیس سالہ دستاویزات تیار کی جائیں گی اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس رواں سال کے آخرتک تہران میں منعقد ہوگا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تہران، وینزوئیلا کے عوام اور صدر مادورو کی بھرپور حمایت کرتا ہے، کہا کہ پچھلے دنوں افریقی ملک کیپ ورڈ میں وینزوئیلا کے ایک سفارتکار کو گرفتار کرکے امریکا منتقل کئے جانے کے اقدام کو ہم اغوا اور راہزنی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ امریکا کے ہاتھوں وینزوئیلا کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے۔ وینزوئیلا کے وزیرخارجہ نے بھی کہا کہ تہران اور کاراکاس کے تعلقات اسٹریٹجیک نوعیت کے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران، وینزوئیلا کے عوام اور صدر کا گہرا دوست ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcgtw9nxak9xq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ