تاریخ شائع کریں2021 18 October گھنٹہ 18:51
خبر کا کوڈ : 523132

فلسطین قیدیوں کی رہائی کا وقت قریب ہے

یہ سمجھوتہ اکتوبر دو ہزار گیارہ میں طے پایا تھا جسے شالیت سمجھوتے سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اس سمجھوتے میں ایک ہزار ستائیس، فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے عوض صیہونی فوجی گلعاد شالیت کو چھوڑنے کی بات کہی گئی ہے۔ صیہونی حکومت اس سمجھوتے کو ایک ایسا المیہ سمجھتی ہے کہ جس کے اثرات دس برس گذرنے کے بعد بھی اب تک ختم نہیں ہوئے ہیں۔
فلسطین قیدیوں کی رہائی کا وقت قریب ہے
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سے وابستہ القسام بریگیڈ نے قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں شالیت سمجھوتے کی دسویں سالگرہ کی مناسبت سے فلسطینی قیدیوں کی تصاویر کے ساتھ ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان قیدیوں کی رہائی کا وقت قریب ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سے وابستہ القسام بریگیڈ نے فلسطینی قیدیوں کی تصاویر کے ساتھ ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان قیدیوں کی رہائی کا وقت قریب آگیا ہے۔

یہ سمجھوتہ اکتوبر دو ہزار گیارہ میں طے پایا تھا جسے شالیت سمجھوتے سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اس سمجھوتے میں ایک ہزار ستائیس، فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے عوض صیہونی فوجی گلعاد شالیت کو چھوڑنے کی بات کہی گئی ہے۔ صیہونی حکومت اس سمجھوتے کو ایک ایسا المیہ سمجھتی ہے کہ جس کے اثرات دس برس گذرنے کے بعد بھی اب تک ختم نہیں ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں نے صیہونی جیل حکام کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال پر فلسطینی گروہوں نے ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ ان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

صیہونی جیلوں میں اس وقت چار ہزار آٹھ سو پچاس فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں دو سو پچیس بچے اور اکتالیس عورتیں شامل ہیں اور پانچ سو چالیس ایسے قیدی ہیں کہ جن پر کوئی فرد جرم تک عائد نہیں کی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfmmdt0w6d0ya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ