تاریخ شائع کریں2021 17 October گھنٹہ 23:38
خبر کا کوڈ : 523046

پی ڈی ایم کا 20 اکتوبر سے احتجاجی مظاہروں اور ملک گیر تحریک کا اعلان

حکومت نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے، عام آ دمی کی چیخ وپکار آسمان تک پہنچ رہی ہے، لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، عوام کی بری حالت ہےجبکہ اگلے دو ہفتوں کے لئے پورے ملک میں مظاہروں کا اعلان کر رہے ہیں اور بارہ ربیع الاول کے بعد ہر ضلعی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔
پی ڈی ایم کا 20 اکتوبر سے احتجاجی مظاہروں اور ملک گیر تحریک کا اعلان
پی ڈی ایم نےمہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف 20 اکتوبر سے احتجاجی مظاہروں اور ملک گیر تحریک کا اعلان کردیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تین سالوں میں 20 ہزار ارب کے قرضوں کا اضافہ کردیا گیا،حکومت عوام کے بجائے آئی ایم ایف کی ترجمانی کررہی ہے، موجودہ صورتحال پر سلیکٹر اور سلیکٹیڈ دونوں پر سوال آتا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے شاہد خاقان عباسی، محمود خان اچکزئی اوردیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے، عام آ دمی کی چیخ وپکار آسمان تک پہنچ رہی ہے، لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، عوام کی بری حالت ہےجبکہ اگلے دو ہفتوں کے لئے پورے ملک میں مظاہروں کا اعلان کر رہے ہیں اور بارہ ربیع الاول کے بعد ہر ضلعی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جیسے ہی احتجاج کا مرحلہ مکمل ہو گا پی ڈی ایم اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، ملک میں بے روزگاری، مہنگائی کے خاتمے کے لیے پی ڈی ایم سربراہی کرے گی، تین سال پہلے پاکستان کے کل قرضے کا حجم پچیس ہزار ارب تھ جو اب پنتالیس ہزار ارب ہو گیا ہے،ایسے نا اہل، جعلی اور کرپٹ حکمرانوں کو عوام پر حکمرانی کا کوئی حق نہیں، پی ڈی ایم پہلے بھی کہہ چکی ہے کہ یہ سلیکٹڈ حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے،اب سلیکٹرز اور سلیکٹڈ دونوں پر سوال آتا ہے۔

قبل ازیں قبل ازیں شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے قوم کو مسائل اور معاشی تباہی سے نجات دلانے کیلئے سڑکوں پر آنے پر اتفاق کیا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

شہبازشریف نے ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کے فیصلے کی توثیق کی جبکہ قائدین نے ملک کی دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ ملانے کا فیصلہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملک بھر میں احتجاج، احتجاجی ریلیاں اور مارچ کرنے کی بات پر اتفاق کیا کہ قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات دلانے کے لئے گھروں سے نکلنا ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ناکامی پر قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتایا جائے بجلی ،گیس،پٹرول اور چینی کی قیمت پر مذاکرا ت کیوں ناکام ہوئے، عوام مہنگائی سےلہولہان ہیں ان کا معاشی قتل بند کیا جائے۔
https://taghribnews.com/vdcjxteimuqe8yz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ