QR codeQR code

اسرائیل کی الجزائر کے خلاف ہونے والی خفیہ سازشیں سامنے آگئیں

17 Oct 2021 گھنٹہ 19:00

اس حوالے سے الجزائری ٹی وی چینل کے مطابق الجزائر میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش اسرائیل اور شمالی افریقا کے ایک اور ملک نے کی تھی اور اس کے لیے الجزائر کے ایک دہشت گرد گروپ کواستعمال کیا گیا۔


سازشوں میں ملوث گروپوں سمیت دوسرے عناصر کی کڑی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے افریقی ملک الجزائر کے خلاف ہونے والی خفیہ سازشیں سامنے آگئیں جن میں اسرائیل نے ملک میں موجود  ایک مسلح گروپ کے ساتھ مل کربعض دوسرے حلقوں کے تعاون سے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش تیار کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے الجزائری ٹی وی چینل کے مطابق الجزائر میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش اسرائیل اور شمالی افریقا کے ایک اور ملک نے کی تھی اور اس کے لیے الجزائر کے ایک دہشت گرد گروپ کواستعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ افریقی ملک الجزائر کے خلاف ہونے والی خفیہ سازشیں سامنےآنے کے بعد حکومت کے انٹیلی جنس ادارے حرکت میں آگئے ہیں اوران سازشوں میں ملوث گروپوں سمیت دوسرے عناصر کی کڑی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، تاہم ان ساری تحقیقات کوفوری طور پر خفیہ رکھے جانے کے ساتھ ساتھ  مزید تفصیلات پر کسی بھی ردعمل کی بجائےخاموشی اختیار کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 523009

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/523009/اسرائیل-کی-الجزائر-کے-خلاف-ہونے-والی-خفیہ-سازشیں-سامنے-ا-گئیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com