تاریخ شائع کریں2021 16 October گھنٹہ 14:57
خبر کا کوڈ : 522864

فرزند رسول حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کے آغاز کا دن

آپ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارہویں و آخری جانشین ہیں۔ 8 ربیع الاول سنہ 260 ہجری قمری کو پیغمبر اسلام کے گیارہویں جانشین حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے بعد حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کا سلسلہ شروع ہوا۔
فرزند رسول حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کے آغاز کا دن
۹ ربیع الاول سنبہ ۲۶۰ ہجری پوری انسانیت کو ظلم و جور سے نجات دلانے والی ہستی فرزند رسول حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کے آغاز کا دن ہے۔

آپ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارہویں و آخری جانشین ہیں۔ 8 ربیع الاول سنہ 260 ہجری قمری کو پیغمبر اسلام کے گیارہویں جانشین حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے بعد حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کا سلسلہ شروع ہوا۔

اس وقت آپ کی عمر 5 سال تھی۔ دشمنوں کی طرف سے جان کے خطرے کی وجہہ سے آپ قریب 70 سال کے لئے پردہ غیب میں چلے گئے جسے غیبت صغری کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد غیبت کبری کا زمانہ شروع ہوا جو جاری ہے۔

8 ربیع الاول کو حضرت امام مہدی علیہ السلام نے اپنے پدر بزرگوار حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی عراق کے سامرہ شہر میں شہادت کے بعد انکے جنازہ پر نماز پڑھائی اور پھر اسکے بعد خدا کے حکم سے غیبت میں چلے گئے۔

غیبت صغری کا زمانہ سنہ 260 ہجری سے شروع ہوا اور سنہ 329 ہجری تک جاری رہا۔ اس دوران آپ اپنے چار مخصوص نائبین کے ذریعہ لوگوں سے رابطے میں رہے۔ اس کے بعد غیبت کبری کا دور شروع ہوا۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مشہور حدیث ہے کہ اگر دنیا کی عمر میں ایک دن بھی بچا ہوگا، خداوندعالم اس دن کو اتنا طولانی کردے گا کہ ہمارا آخری جانشین ظاہر ہوکر دنیا کو اس طرح عدل و انصاف سے بھر دے گا جس طرح وہ ظلم و جور سے بھری ہوگی۔

اس پر مسرت اور بابرکت موقع پر ایران، عراق، پاکستان اور ہندوستان سمیت پوری دنیا میں اہلبیت علیہم السلا کے چاہنے والے جشن و میلاد میں مصروف ہیں اور اللہ کی آخری حجت کے یومِ آغاز امامت پر آپس میں خوشیاں تقسیم کر رہے ہیں۔ عراق کے شہر سامرا میں واقع فرزندان رسول (ص) حضرات امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہما السلام کی بارگاہ میں زائرین کی ایک بڑی تعداد اکٹھا ہوئی ہے جو خاص جوش و ولولے کے ساتھ جشن اور خوشیاں منانے میں مصروف ہے۔ ملک کے دیگر مقامات مقدسہ میں بھی زائرین کا ہجوم نظر آرہا ہے۔

اِدھر ایران کے شہر قم میں واقع امام زمانہ علیہ السلام سے منسوب مسجد جمکران میں بھی گزشتہ شب سے زائروں اور عبادتگزاروں کی بڑی تعداد اکٹھا ہوئی جو نماز، دعا اور مناجات کے ذریعے اپنے مولا و آقا، منجی عالم بشریت، رسول اسلام (ص) کے آخری فرزند حضرت امام مہدی علیہ السلام سے قربت و توسل کے لئے کوشاں ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcg3x9ntak9x74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس