تاریخ شائع کریں2021 16 October گھنٹہ 14:55
خبر کا کوڈ : 522863

لبنان کو اب خانہ جنگی میں نہیں ڈھکیلا جا سکتا

حزب اللہ کے حامیوں کی تجہیز و تکفین کے موقع پر سینیئر رہنما ہاشم صفی الدین نے کہا کہ سیاسی جماعت ایل ایف یا القوات اللبنانیہ پارٹی ملک میں نئی خانہ جنگی کرانا چاہتی ہے۔ ایل ایف پارٹی لبنان کی 1975 سے 1990 تک چلنے والی خانہ جنگی میں ملیشیا گروپ تھا۔
لبنان کو اب خانہ جنگی میں نہیں ڈھکیلا جا سکتا
لبنان کی استقامتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسے خانہ جنگی میں نہیں ڈھکیلا جا سکتا۔ حزب اللہ کا یہ بیان، جمعرات کو بیروت میں ایک مظاہرے کے دوران ہوئی فائرنگ میں 7 شیعوں کی شہادت کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس واقعے کے لئے لبنان کی عیسائی پارٹی کرسچیئن لبنانی فور‎سز پر الزام لگا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے سال بیروت کی بندرگاہ میں ہوئے بھیانک دھماکے کی تحقیقات کر رہے جج کے خلاف جمعرات کو بیروت میں حزب اللہ اور تحریک امل کے حامی پرامن مظاہرہ کر رہے تھے کہ گھر کی چھت سے ان پر نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے دوران 7 لوگ شہید اور 60 زخمی ہوئے۔

حزب اللہ کے حامیوں کی تجہیز و تکفین کے موقع پر سینیئر رہنما ہاشم صفی الدین نے کہا کہ سیاسی جماعت ایل ایف یا القوات اللبنانیہ پارٹی ملک میں نئی خانہ جنگی کرانا چاہتی ہے۔ ایل ایف پارٹی لبنان کی 1975 سے 1990 تک چلنے والی خانہ جنگی میں ملیشیا گروپ تھا۔

حزب اللہ کے کے رہنما ہاشم صفی الدین نے مزید کہا، ”وہ جانتے ہیں کہ ہم خانہ جنگی نہیں چاہتے، اسی لئے انہوں نے اشتعال دلانے کے لئے ایسا کیا۔ ہمیں خانہ جنگی میں ڈھکیلا نہیں جا سکتا۔“ اسکے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شہیدوں کے خون کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ القوات اللبنانیہ (ایل ایف پارٹی) امریکہ کے سیدھے اشارہ پر کام کر رہی اور اسے کچھ عرب ملکوں سے مالی امداد ملتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfv0dtmw6d0ca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ