QR codeQR code

لبنان کے صدر کا القوات اللبنانیہ کے سربراہ سمیر جعجع کو سخت انتباہ

15 Oct 2021 گھنٹہ 20:38

لبنان کے صدر میشل عون نے بیروت میں فائرنگ کے واقعے کے بعد القوات اللبنانیہ کے سربراہ سمیر جعجع سے ٹیلیفون پر  رابطہ کرتے ہوئے انھیں اس قسم کے واقعات پر  خبردار کیا اور صاف کہا کہ  یہ کھیل بند کرو۔


لبنان کے صدر میشل عون نے بیروت کے ناخوشگوار واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے القوات اللبنانیہ کے سربراہ سمیر جعجع کو سخت انتباہ دیا ہے۔

لبنان کے صدر میشل عون نے بیروت میں فائرنگ کے واقعے کے بعد القوات اللبنانیہ کے سربراہ سمیر جعجع سے ٹیلیفون پر  رابطہ کرتے ہوئے انھیں اس قسم کے واقعات پر  خبردار کیا اور صاف کہا کہ  یہ کھیل بند کرو۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس رابطے میں القوات اللبنانیہ کے سربراہ سمیر جعجع نے کہا ہے کہ بیروت کی فائرنگ کے واقعے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور بعض غیر فوجیوں نے ان کے افراد کی وردی میں فائرنگ کی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس واقعے میں یقینی طور پر القوات اللبنانیہ ملوث ہے۔

اس سے قبل لبنان کے صدر میشل عون نے ایک بیان میں بیروت کے الطیونہ علاقے میں ہونے والی فائرنگ اور جھڑپوں کی شدید مذمت کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 522781

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/522781/لبنان-کے-صدر-کا-القوات-اللبنانیہ-سربراہ-سمیر-جعجع-کو-سخت-انتباہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com