تاریخ شائع کریں2021 15 October گھنٹہ 20:38
خبر کا کوڈ : 522781

لبنان کے صدر کا القوات اللبنانیہ کے سربراہ سمیر جعجع کو سخت انتباہ

لبنان کے صدر میشل عون نے بیروت میں فائرنگ کے واقعے کے بعد القوات اللبنانیہ کے سربراہ سمیر جعجع سے ٹیلیفون پر  رابطہ کرتے ہوئے انھیں اس قسم کے واقعات پر  خبردار کیا اور صاف کہا کہ  یہ کھیل بند کرو۔
لبنان کے صدر کا القوات اللبنانیہ کے سربراہ سمیر جعجع کو سخت انتباہ
لبنان کے صدر میشل عون نے بیروت کے ناخوشگوار واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے القوات اللبنانیہ کے سربراہ سمیر جعجع کو سخت انتباہ دیا ہے۔

لبنان کے صدر میشل عون نے بیروت میں فائرنگ کے واقعے کے بعد القوات اللبنانیہ کے سربراہ سمیر جعجع سے ٹیلیفون پر  رابطہ کرتے ہوئے انھیں اس قسم کے واقعات پر  خبردار کیا اور صاف کہا کہ  یہ کھیل بند کرو۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس رابطے میں القوات اللبنانیہ کے سربراہ سمیر جعجع نے کہا ہے کہ بیروت کی فائرنگ کے واقعے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور بعض غیر فوجیوں نے ان کے افراد کی وردی میں فائرنگ کی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس واقعے میں یقینی طور پر القوات اللبنانیہ ملوث ہے۔

اس سے قبل لبنان کے صدر میشل عون نے ایک بیان میں بیروت کے الطیونہ علاقے میں ہونے والی فائرنگ اور جھڑپوں کی شدید مذمت کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcevw8nzjh8wfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ