QR codeQR code

ایرانی جنرل محمد باقری اور ان کے ہمراہ وفد کی بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی

15 Oct 2021 گھنٹہ 20:33

ہمارے نمائندے کے مطابق مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری نے اپنے دورہ پاکستان کے چوتھے روز، کراچی میں بانی پاکستانی قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری  دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔


ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری اور ان کے ہمراہ وفد نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی اس عظیم مسلم رہنما سے عقیدت کا اظہار کیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری نے اپنے دورہ پاکستان کے چوتھے روز، کراچی میں بانی پاکستانی قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری  دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر بانی پاکستان کے مزار پر تعینات پاکستانی فوج کے اعزازی دستوں نے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

قبل ازیں جب جنرل محمد باقری اپنے وفد کے ہمراہ کراچی کے قائد اعظم محمد علی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے تو پاکستانی فوجی حکام نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر کراچی میں تعینات ایرانی کونسلر جنرل نوریان اور دوسرے سفارتی عہدیدار بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 522779

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/522779/ایرانی-جنرل-محمد-باقری-اور-ان-کے-ہمراہ-وفد-کی-بانی-پاکستان-مزار-پر-حاضری-دی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com