تاریخ شائع کریں2021 15 October گھنٹہ 14:50
خبر کا کوڈ : 522739

فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام  کو بچپن میں ہی عباسی حکمرانوں کے دباؤ اور ظلم و جبر کی وجہ سے اپنے والد بزرگوارحضرت امام علی نقی علیہ السلام کے ساتھ عراق کے شہر سامرا ہجرت کرنا پڑی اور اس شہر میں تیرہ سال قیام کے دوران آپ نے اپنے والد بزرگوار سے کسب فیض کیا۔
فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت
فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت 8 ربیع الاول سنہ ۲۶۰ ہجری کو عراق کے شہر سامرا میں ہوئی۔

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام آٹھ ربیع الثانی دو سو بتیس ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے- فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام  نے انتہائی سخت حالات میں دین الہی اور احکام اسلامی کو لوگوں تک پہنچایا اور دین کی راہ میں پیدا کئے جانے والے شبہات کو برطرف کیا-

آپ نے لوگوں کو حضرت امام مہدی (عجل) کی غیبت کے دور میں اسلام پر باقی رہنے کے طریقے بیان کرتے ہوئے زمانہ غیبت کے لئے لوگوں کے ذہنوں کو بھی پوری طرح آمادہ کیا-

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام  کو بچپن میں ہی عباسی حکمرانوں کے دباؤ اور ظلم و جبر کی وجہ سے اپنے والد بزرگوارحضرت امام علی نقی علیہ السلام کے ساتھ عراق کے شہر سامرا ہجرت کرنا پڑی اور اس شہر میں تیرہ سال قیام کے دوران آپ نے اپنے والد بزرگوار سے کسب فیض کیا۔

 آپ نے اپنے والد بزرگوار کی شہادت کے بعد  مسلمانوں کی ہدایت و امامت کی ذمہ داری سنبھالی۔

 حضرت امام حسن عسکری کا دور عباسی حکمرانوں کی سیاسی و فوجی طاقت کے عروج کا دور تھا۔ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی عمر مبارک صرف اٹھائیس سال تھی جن میں سے کئی سال آپ نے جلاوطنی اورعباسی حکمرانوں کے قید خانے میں گزارے لیکن اس کے باوجود آپ نے اسلامی تعلیمات کو عام کرنے اور مسلمانوں کی ہدایت و رہنمائی کا کام بطریق احسن انجام دیا اور بہت سے مسلمان دانشوروں کی تربیت کی۔ 
https://taghribnews.com/vdchxinmw23niqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ