QR codeQR code

فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے اگر ضرورت ہوئی تو اسرائیل سے جنگ کریں گے

14 Oct 2021 گھنٹہ 15:19

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قیدیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کہ وہ صیہونی دشمنوں کے ہاتھوں کا نوالہ  بن جائیں، ہم پوری طاقت سے ان کا ساتھ دیں گے اور ضرورت پڑنے پر انہیں بچانے کے لیے جنگ بھی کریں گے۔


فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سربراہ جہاد نخالہ نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے ضرورت پڑنے پر جنگ کا راستہ اپنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سربراہ جہاد نخالہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے اگر ضرورت ہوئی تو اسرائیل سے جنگ کریں گے۔ شہاب نیوز کے مطابق، زیاد نخالہ نے کہا کہ ہم قیدیوں کے ساتھ ہیں اور انکا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قیدیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کہ وہ صیہونی دشمنوں کے ہاتھوں کا نوالہ  بن جائیں، ہم پوری طاقت سے ان کا ساتھ دیں گے اور ضرورت پڑنے پر انہیں بچانے کے لیے جنگ بھی کریں گے۔

اس سے پہلے اسلامی جہاد تحریک کے ترجمان عز الدین نے ١٥٠ فلسطینی قیدیوں کے بھوک ہڑتال شروع کرنے کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے اس ہڑتال کو صیہونی جیل کی انتظامیہ اور  خفیہ شعبے کے خلاف لڑائی تیز کرنے کی سمت قدم ایک قدم قرار دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 522639

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/522639/فلسطینی-قیدیوں-کی-رہائی-کے-لئے-اگر-ضرورت-ہوئی-اسرائیل-سے-جنگ-کریں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com