تاریخ شائع کریں2021 14 October گھنٹہ 15:19
خبر کا کوڈ : 522639

فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے اگر ضرورت ہوئی تو اسرائیل سے جنگ کریں گے

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قیدیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کہ وہ صیہونی دشمنوں کے ہاتھوں کا نوالہ  بن جائیں، ہم پوری طاقت سے ان کا ساتھ دیں گے اور ضرورت پڑنے پر انہیں بچانے کے لیے جنگ بھی کریں گے۔
فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے اگر ضرورت ہوئی تو اسرائیل سے جنگ کریں گے
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سربراہ جہاد نخالہ نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے ضرورت پڑنے پر جنگ کا راستہ اپنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سربراہ جہاد نخالہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے اگر ضرورت ہوئی تو اسرائیل سے جنگ کریں گے۔ شہاب نیوز کے مطابق، زیاد نخالہ نے کہا کہ ہم قیدیوں کے ساتھ ہیں اور انکا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قیدیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کہ وہ صیہونی دشمنوں کے ہاتھوں کا نوالہ  بن جائیں، ہم پوری طاقت سے ان کا ساتھ دیں گے اور ضرورت پڑنے پر انہیں بچانے کے لیے جنگ بھی کریں گے۔

اس سے پہلے اسلامی جہاد تحریک کے ترجمان عز الدین نے ١٥٠ فلسطینی قیدیوں کے بھوک ہڑتال شروع کرنے کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے اس ہڑتال کو صیہونی جیل کی انتظامیہ اور  خفیہ شعبے کے خلاف لڑائی تیز کرنے کی سمت قدم ایک قدم قرار دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcgwx9nyak9x34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ