تاریخ شائع کریں2021 7 October گھنٹہ 17:46
خبر کا کوڈ : 521794

مسلمانوں کے خلاف عقیدے کی جنگ ناکام ہو چکی ہے

نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے قائد آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے پردیس میں مجاہدین نامی کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بالخصوص اسلامی ممالک میں استقامت و مقاومت نے ثابت کردیا ہے کہ اسلامک آئیڈیالوجی کے خلاف جنگ کا کوئی نتیجہ بر آمد نہیں ہوا۔
مسلمانوں کے خلاف عقیدے کی جنگ ناکام ہو چکی ہے
آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے کہا ہے کہ اسلام دشمن طاقتوں کو شکست ہوئی ہے۔

نائجیریا کی اسلامی تنظیم کے سربراہ شیخ زکزاکی نے کہا  ہے کہ مسلمانوں کے خلاف عقیدے کی جنگ ناکام ہو چکی ہے۔

نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے قائد آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے پردیس میں مجاہدین نامی کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بالخصوص اسلامی ممالک میں استقامت و مقاومت نے ثابت کردیا ہے کہ اسلامک آئیڈیالوجی کے خلاف جنگ کا کوئی نتیجہ بر آمد نہیں ہوا۔

آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کا مزید کہنا تھا کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کا طرز جہاد تجلی پیدا کر چکا ہے اور فکر، نظریئے اور ہتھیاروں کی جنگ میں مسلمانوں کی مدد و نصرت کر رہا ہے۔

نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے قائد نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلام دشمن طاقتوں نے بہت سے اسلامی ممالک پر قبضہ کر لیا تھا لیکن اب دشمن کی پسپائی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے فلسطین کی استقامتی محاذ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی  ہمارے قدم چومے گی اور بہت جلد فلسطین اور بیت المقدس آزاد ہو گا۔

واضح رہے کہ تہران میں چھٹی بین الاقوامی  پردیس میں مجاہدین نامی کانفرنس کل شروع ہوئی۔
https://taghribnews.com/vdchwznmk23niqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ